نئی دہلی ،13؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گجرات کے پاٹيدار لیڈر ہاردک پٹیل منگل کو کانگریس میں شامل ہو گئے۔کانگریس صدر راہل گاندھی نے ان کا پارٹی میں شامل ہونے پر خیر مقدم کیا۔کانگریس میں شامل ہونے کے بعد اب ہاردک پٹیل کے جام نگر لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنے کی قیاس آرائی کی جا رہی ہیں۔حالانکہ ابھی تک کانگریس کی طرف سے سرکاری طور پر کچھ بھی صاف نہیں کیا گیا ہے کہ وہ کس سیٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑ سکتے ہیں۔بتا دیں کہ لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سے ہی ایسی قیاس آرئی لگائی جا رہی تھی کہ ہاردک پٹیل کسی بھی دن کانگریس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ہاردک پٹیل کے کانگریس میں شامل ہونے سے پارٹی کو گجرات کے ان علاقوں میں فائدہ ہونے کا امکان ہے جہاں پاٹیداروں کا اثر زیادہ ہے۔غور طلب ہے کہ گجرات میں پاٹیدار کمیونٹی کے لئے ریزرویشن کی مانگ کو لے کر تحریک کی قیادت کر چکے ہاردک پٹیل کے 12 مارچ کو کانگریس صدر راہل گاندھی کی موجودگی میں پارٹی میں شامل ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے بعد پارٹی کے سینئر لیڈر وہاں ایک جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔گجرات انتخابات میں سورت کے نتائج پر سوال کھڑا کرنے والے دل پٹیل نے یہ بھی کہا تھا کہ گرچہ کانگریس 3 ریاستوں میں جیت گئی ہو لیکن وی ایم سے چھیڑ چھاڑ کا سوال بنا ہوا ہے۔ پٹیل نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں کافی دیر سے آئے نتیجے دوبارہ سوال اٹھا رہے ہیں۔